ہیڈلائنز


50 سال فلم انڈسٹری پر حکومت کرنے والے لیجنڈ اداکار چل بسے

Written by | روزنامہ بشارت

 نیلی آنکھوں اور چہرے کے عمدہ تاثرات سے مداحوں کے دلوں میں جگہ بنانے والے ہالی وڈ کے لیجنڈ اداکار جین وائلڈ 83برس کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ولی وانکا اینڈ دی چاکلیٹ فیکٹری، ینگ فرینکنسٹائن اور بلیزنگ شیڈز میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے لیجنڈ اداکار جین وائلڈ کے انتقال کی خبر نے انکے مداحوں کو اداس کردیا ہے۔ گولڈن گلوب اور ایمی ایوارڈ کے فاتح اور دو بار آسکر ایوارڈ جیتنے والے جین وائلڈ کا کیریئر پانچ دہائیوں پر محیط ر ہا ہے۔ انہوں نے ساٹھ اور ستر کی دہائی میں بچوں کیلے بنائی جانے والی فلموں سے بہت شہرت پائی تھی۔ مرحوم کو انکی آباہی علاقے میں پہنچا دیا گیا ہے، انکی نماز جنازہ بھی آج ہی ادا کی جائے گی جس میں فلمی دنیا سے تعلق رکھنے والوں کی کچیر تعداد شرکت کرے گی

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ