ہیڈلائنز


حمیرا ارشد کا عشق اپنے انجام کو پہنچ گیا

Written by | روزنامہ بشارت

 گلوکارہ حمیرا ارشد کے اپنے شوہر احمد بٹ کے کے درمیان بالاخر علیحدگی کا فیصلہ ہوگیا اور دونوں فنکاروں کے درمیان طلاق ہو گئی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق احمد بٹ کا کہنا ہے کہ انہوں نے حمیرا ارشد کو پہلی طلاق رضامندی سے دی تھی۔ واضح رہے کہ دونوں فنکاروں میں گزشتہ کچھ عرصہ سے چپقلش چل رہی تھی۔ حمیرا ارشد نے خلع کا دعویٰ بھی دائر کر رکھا تھا۔ حمیرا ارشد کا کہنا تھا کہ بیٹے کی خاطر تمام اختلافات بھلا کر احمد بٹ سے صلح کی تھی تاہم اب مزید احمد بٹ کے ساتھ زندگی نہیں گزار سکتی۔ دوسری جانب احمد بٹ نے بھی حمیرا ارشد سے علیحدگی کی خبروں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں میں رضا مندی کے ساتھ طلاق کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم بیٹا حمیرا ارشد کے پاس رہے گا یا احمد بٹ کے پاس اسکا فیصلہ قانونی ماہرین کے ساتھ مشاورت کے بعد ہی کیا جائے گا، تاہم بیٹے کو آزادنہ اختیار ہوگا کہ وہ اپنی ماں کے ساتھ رہنا چاہتا ہے یا میرے اسکا فیصلے اسے خود کرنے کا بھی اختیار ہوگا

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ