ہیڈلائنز


رنبیر کپور میری زندگی کا اہم حصہ ہیں، کترینہ کیف

Written by | روزنامہ بشارت

ممبئی ( نیٹ نیوز)بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار رنبیر کپور کے درمیان قربتیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں لیکن کئی سال کی خاموشی کے بعد بالآخر انہوں نے برملا رنبیر کپور کو اپنی زندگی کا اہم ترین حصہ قرار دے دیا ہے۔بھارتی اخبار کو دیئے گئے انٹرویو میں کترینہ کیف کا کہنا تھا کہ رنبیر کپور ان کی زندگی میں بہت اہمیت رکھتے ہیں لیکن اس کے باوجود وہ ابھی شادی نہیں کررہیں نہ ہی انہوں نے ابھی اس بارے میں کبھی سوچا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک فلمی شخصیت ہونے کے ساتھ ساتھ وہ ایک انسان بھی ہیں جس کے کئی ذاتی معاملات ہوتے ہیں، میڈیا کو ان کی ذاتی زندگی میں دخل اندازی کرنے کا کوئی حق نہیں۔

 

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ