ہیڈلائنز


بیٹی کے بعد ماں بھی اپنا جلوا دکھانے کو تیار

Written by | روزنامہ بشارت

اداکارہ پریانکا چوپڑا کی والدہ ڈاکٹر مدھو چوپڑا مراٹھی فلم ”وینٹی لیٹر“ سے فلمی دنیا میں قسمت آزمائی کے لئے تیار ہیں۔ پریانکاچوپڑا بالی ووڈ میں کامیابیاں سمیٹنے کے بعد ہالی ووڈ میں بھی اپنی اداکاری کا لوہا منوا چکی ہیں . اب ان کی والدہ بھی بیٹی کے نقش قدم پر چل کر فلم نگری میں انٹری دینے کو تیار ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پریانکا چوپڑا کی ماںمدھو چوپڑا مراٹھی فلم ”وینٹی لیٹر“ کے ذریعے فلم نگری میں قسمت آزمائی کررہی ہیں جس کے لیے انہوں نے خوب تیاری بھی شروع کردی ہے ۔ فلم میں پریانکاچوپڑا بھی مختصر کردار ادا کررہی ہیں۔ واضح رہے کہ فلم کی پروڈیوسر بھی اداکارہ پریانکا چوپڑا خود ہی ہیں۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ