ہیڈلائنز


بھارتی اداکارہ ریچا چڈھا فواد خان کی حمایت میں بول پڑیں

Written by | روزنامہ بشارت
نئی دہلی: بھارتی اداکارہ ریچا چڈھا اس وقت میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئیں جب انہوں نے ایک صحافی سے پاکستانی اداکار فواد خان کی حمایت میں اچھی خاصی بحث کر ڈالی۔ دونوں اداکار میلبرن میں ہونے والے انڈین فلم فیسٹیول کی پریس کانفرنس میں شریک تھے جہاں ان کے ساتھ بالی ووڈ کے دیگر اداکار بھی موجود تھے۔ پریس کانفرنس کے دوران صحافی نے فواد خان سے پاکستان اور بھارت کے ثقافتی اختلافات کے بارے میں سوال کیا۔ اس سے پہلے کہ فواد خان کوئی جواب دیتے، بھارتی اداکارہ ریچا چڈھا میدان میں کود پڑیں اور صحافی کی بات کاٹتے ہوئے انہوں نے اس کا مفصل جواب دے ڈالا۔ انہوں نے کہا، ’آپ جانتی ہوں گی ہم پر ایک عرصہ تک برطانوی سامراج نے حکومت کی۔ جب وہ وہاں سے گیا تو ہمیں آپس میں تقسیم کرگیا ورنہ اس سے قبل ہم ایک ہی تھے‘۔   ریچا کا کہنا تھا کہ، ’یہ تاریخ رہی کہ برطانیہ جب بھی کہیں سے گیا تو وہ ان ممالک کو تقسیم کرگیا تاکہ وہاں پر سیاسی انتشار جاری رہے۔ چاہے وہ شمالی اور جنوبی کوریا ہوں، یا جرمنی ہو۔ میں معذرت خواہ ہوں اگر کسی کو میری بات بری لگی‘۔ انہوں نے کہا کہ فن سرحدوں سے بالاتر ہوتا ہے اور فنکاروں کے بیچ میں سرحدوں اور ممالک کو نہیں لانا چاہیئے‘۔ واضح رہے کہ فواد خان آج کل بھارت میں اپنی فلم  کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں وہ دپیکا پڈوکون کے مقابل اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ