ہیڈلائنز


بڑھتی عمراور بیماری کےبعدمعروف اداکارہ اب کیسی نظرآتی ہیں؟

Written by | روزنامہ بشارت

 ماضی میں بالی ووڈ پر راج کرنے والی اداکارہ منیشا کوئرالا نے کینسر کے خلاف جنگ تو جیت لی لیکن ڈھلتی عمر کے باعث ان کی شخصیت ہی بدل گئی ہے۔

manisha-2

منیشا کوئرالا نے 1991 میں ریلیز ہونے والی فلم’’سوداگر‘‘سے فلمی کیرئیر کا آغاز کیا لیکن انہوں نے شہرت شاہ رخ خان کے مد مقابل فلم ’’دل سے‘‘ حاصل کی جب کہ اپنے فلمی کیرئیر میں اداکارہ نے متعدد بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جس میں ’’ملن‘‘،’’بمبئی‘‘،’’مہاراجہ‘‘،’’من‘‘ اور ’’کمپنی‘‘ شامل ہیں۔

manisha-1

ماضی کی خوبرو اداکارہ نے 90 کی دہائی میں فلم نگری پر راج کیا اور بالی ووڈ کے علاوہ مقامی فلم نگری اور چھوٹی پردہ اسکرین پر بھی قسمت آزمائی کی ہے جب کہ اداکارہ نے چھوٹی پردہ اسکرین پر بھی کامیابیاں سمیٹی ہیں۔

manisha-company

بالی ووڈ اداکارہ نے 2010 میں نیپالی بزنس مین سے شادی کی اور فلمی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کرلی تاہم ان کی یہ شادی زیادہ عرصہ نہ چل سکی اور 2 سال بعد دونوں میں طلاق ہوگئی۔

manisha-cancer

اداکارہ منیشا کوئرالا کی طلاق کے بعد مصیبتوں کا دور شروع ہوگیا اور انہیں کینسر کے عارضے کی تشخیص ہوئی جس پر انہوں نے کینسر کے خلاف اعلان جنگ کیا، اداکارہ 4 سال تک کینسر سے لڑتی رہیں اور بھارت کے علاوہ امریکا سے بھی علاج کرایا جہاں کی سرجری کی گئی۔

امریکا سے علاج کے بعد اب 46 سالہ اداکارہ روبہ صحت ہیں اور کینسر کے خلاف جنگ جیت چکی ہیں جب کہ گزشتہ روز ان کی 46 ویں سالگرہ کے موقع پر نئی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں جس میں ان کی شخصیت میں بالکل تبدیلی آگئی ہے جس پر ان کے مداح بھی حیران ہیں۔

manisha

 

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ