ہیڈلائنز


دبنگ گرل میڈیا پر شادی کی خبروں سے پریشان

Written by | روزنامہ بشارت

بالی ووڈ کی دبنگ گرل سوناکشی سنہا میڈیا پر چلنے والی اپنی شادی کی خبروں سے بہت پریشان ہیں۔انہوں نے اپنی شادی کی افواہیں پھیلانے پر میڈیا کو ایک بار پھر آڑے ہاتھوں لے لیا۔
گزشتہ دنوں بھارتی میڈیا میں بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کی شادی کی خبریں سامنے آئی تھیں کہ اداکارہ نے اپنے قریبی دوست بنٹی سچدیو کے ساتھ شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے بعد انہوں نے کئی فلموں میں کام کرنے سے انکار کردیا ہے اور کئی پروجیکٹ کو جلد مکمل کرنے میں مصروف ہیں تاہم اب دبنگ گرل نے ان خبروں کی تردید کردی ہے۔ اپنی شادی کی خبریں کی تردید کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی بھڑاس نکالتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرے خاندان ، دوستوں اور مجھے میرے مستقبل کی منصوبہ بندی کے بارے میں آگاہ کرنے پرشکریہ ادا کرتی ہوں لیکن آپ اب بھی افواہیں اڑا رہے ہو اور اس سلسلے کو فی الفور بند کیا جائے۔ واضح رہے کہ اداکارہ سوناکشی سنہا اپنی نئی  فلم ”اکیرہ“ کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ