ہیڈلائنز


رنبیر اور کترینہ کیف میں فاصلے کم ہونے لگے

Written by | روزنامہ بشارت

ممبئی: بالی ووڈ کی سب سے رومانٹک جوڑی کو ایک بار پھر ایک دوسرے کی یاد ستانا شروع ہو گئی ہے۔ ماضی قریب میں ایک دوسرے سے لاتعلقی اختیار کرنے والی جوڑی کترینہ کیف اور رنبیر کپور کے درمیان فاصلے ایک مرتبہ پھر کم ہو رہے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق چند روز قبل رنبیر اور کترینہ کے ایک مشترکہ دوست جب باربی ڈول کے گھر گئے تو رنبیر کپور کو بھی وہاں موجود پایا۔ مشترکہ دوست رنبیر کپور کو وہاں دیکھ کر حیران رہ گئے لیکن کترینہ کے انداز سے ظاہر ہو رہا تھا کہ رنبیر کی وہاں موجودگی اچانک یا غیر متوقع نہیں تھی۔ واضح رہے کہ کترینہ اور رنبیر کی فلم جگا جاسوس کئی ماہ سے تیار ہے لیکن ان دونوں کے درمیان تنازع کی وجہ سے اس کی ریلیز تاخیر کا شکار ہو رہی تھی۔ واضح رہے کہ رواں برس کے آغاز پر کترینہ کیف اور رنبیر کپور کے درمیان کئی برسوں پرانی دوستی ختم ہو گئی تھی۔ کترینہ نے رنبیر کو منانے کی کئی کوششیں کیں لیکن رنبیر نے ہر مرتبہ ہی ان کا ہاتھ جھٹک دیا لیکن اب یہ خبریں ہیں کہ کترینہ کی محبت یا رنبیر کی فلموں میں مسلسل ناکامی دونوں کو پھر سے قریب لا رہی ہے۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ