ہیڈلائنز


برطانیہ کی اداکارہ کول ہیلڈ کا شوہر پاکستانی نکلا

Written by | روزنامہ بشارت

لندن: بدنام زمانہ ٹی وی شو سلیبرٹی بگ برادر میں بے حیائی کے ریکارڈ توڑنے والی اداکارہ کول ہیلڈ کے بارے میں اس انکشاف نے سب کو حیران کر دیا ہے کہ وہ ایک پاکستانی نژاد نوجوان کی بیوی ہے۔ رپورٹ کے مطابق کول ہیلڈ نے 2011میں محمد عمران خان نامی پاکستانی نژاد نوجوان سے خفیہ شادی کی اور اس شادی کے بعد اپنا نام بھی تبدیل کر کے کول خان کر لیا تھا۔ محمد عمران خان نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر بالآخر اپنی خاموشی توڑتے ہوئے کہا کہ وہ اس لئے سامنے آئے کہ متعدد لوگ کول ہیلڈ کے متعلق بے بنیاد کہانیاں بنا کر ان کی شہرت کو نقصان پہنچا رہے تھے۔ واضح رہے کہ اداکارہ کول اب بھی اپنے نام میں خان کا لفظ استعمال کرتی ہیں تاہم یہ واضح نہیں کہ ان کی شادی قائم ہے یا نہیں۔ دوسری جانب یہ اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں کہ محمد عمران خان اداکارہ کے لیڈز میں واقع گھر میں اب بھی مقیم ہیں اور بظاہر علیحدگی کے باوجود وہ اب بھی میاں بیوی کے طور پر رہ رہے ہیں۔ اخبار کا کہنا ہے کہ محمد عمران خان پاکستانی نژاد برطانوی شہری ہیں اور 2011 سے انہوں نے کول خان کے ساتھ شادی کر رکھی ہے۔ اداکارہ کے پہلے خاوند ای این ہیو سے ان کی ایک بیٹی بھی ہے جبکہ سلیبرٹی بگ برادر شو کے دوران وہ ساتھی اداکار سٹیفن بیئر کے ساتھ قابل اعتراض مناظر کی وجہ سے بھی خاصی بدنامی حاصل کرچکی ہیں

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ