ہیڈلائنز


سری دیوی کی بیٹی کی غیر اخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

Written by | روزنامہ بشارت
ماضی کی مشہور ترین دلکش اداکارہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور ان دنوں خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں، بالی ووڈ اداکارہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور کی تازہ ترین تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔ جھانوی کی تصاویر مقبول ہونے اہم وجہ یہ بھی ہے کہ تصاویر میں وہ اپنے بوائے فرینڈ شیکھر پہاڑیا کے ساتھ ایک پارٹی میں بوس کنار کرتے ہوئے نظر آرہی ہیں، اطلاعات کے مطابق شیکھر پہاڑیا اداکار ویر پہاڑیا کے بھائی ہیں۔ ان دنوں سوشل میڈیا پر کئی بالی ووڈ ستاروں کے بچے جس میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی صاحبزادے اریان خان اور ابراہم علی خان ، بالی ووڈ لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کی نواسی ناویا نویلی نندا اور سیف علی خان کی صاحبزادی سارہ علی خان کی متنازع تصاویر کے بعد جھانوی کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں ۔   چند روز قبل یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان اور سی دیوی کی صاحبزادی جھانوی امریکی ریاست کیلیفورنیا کے آرٹس ،پرائیویٹ فلم اسکول میں داخلہ لیں گے۔ آریان فلم میکنگ کا کورس کریں گے جبکہ جھانوی کپور اداکاری کا کورس کر کے اپنی صلاحیتوں میں مزید نکھار پیدا کریں گی۔  

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ