ہیڈلائنز


بھارتی سحر توڑ دیں گے، معروف اداکار ہمایوں سعیدبھی میدان میں آ گئے

Written by | روزنامہ بشارت

معروف اداکار ہمایوں سعید نے کہا ہے کہ۔ ہم نے بھارتی ڈراموں کو سحر ختم کیا اور اسی طرح بھارتی فلموں کا سحر بھی ختم کر کے دم لیں گے۔ ایک انٹرویو میں بات کرتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ یہ درست نہیں کہ کچھ عرصہ سے ہمارا ڈرامہ زوال پذیر ہے ، وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ہم بہتری کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ہمیں اپنے ڈرامے پر فخر ہےاورجو لوگ ہماری ٹی وی انڈسٹری کے خلاف باتیں کررہے ہیں، انھیں اس مقصد میں کامیابی حاصل نہیں ہوگی۔بھارتی ڈراموں کی طرح فلموں کا سحر بھی ختم کر کے دم لیں گے۔ انھوں نے مزید کہا کہ پاکستانی ڈرامہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ پسند کیا جاتا ہے، اور پاکستان میں فلم انڈسٹری کا مستقبل روشن ہے

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ