ہیڈلائنز


انوشکا کے ساتھ ہیرو کے کردار کے خواہش مندپاکستانی سٹارنے بالی ووڈ سٹار کو بہن بنا لیا

Written by | روزنامہ بشارت

فلمی کرداروں کو نبھانے کیلئے کیا کیا جتن کرنا پڑتے ہیں اس کا اندازہ اس بات سے کیا جا سکتا ہے کہ انوشکا شرما کے ساتھ ہیرو آنے کے خواہش مند پاکستانی اداکار عمران عباس ایک فلم میں ان کے بھائی بن گئے۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق عمران عباس ہدایتکار کرن جوہر کی فلم اے دل ہے مشکل میں ان کے بھائی کا کردار نبھا رہے ہیں فواد خان ڈی جے کا کردار کرتے نظر آئیں گے واضح رہے کہ فلم اے دل ہے مشکل میں ایشور ریا رائے انوشکا شرما اور رنبیر کپور مرکزی کردار ادا کررہے ہیں ۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ