ہیڈلائنز


حادثے کا شکار ہونے والی پاکستان کی شوبز شخصیات

Written by | روزنامہ بشارت

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی چند معروف شخصیات جنہوں نے شوبز کی دنیا میں بے پناہ مقبولیت حاصل کی لیکن ان کی زندگی میں ہونے والےحادثات سے کچھ جان کی بازی ہار گئے، جبکہ کچھ موت کے منہ سے واپس آگئے۔ تفصیلات کے مطابق شوبز انڈسٹری کا نام آئے اور شوبز سے وابستہ معروف شخصیات کا ذکر نہ ہو ایسا ممکن نہیں یہاں ہم شوبز سے وابستہ ایسی معروف شخصیات کے حوالے سے آگاہی دیں گے جن کی زندگی میں ہونے والے حادثات نے نہ صرف انہیں نقصان پہنچایا بلکہ کچھ شخصیات ان حادثات میں جان کی بازی ہار گئے۔ ثنا خان اداکار ہ ثنا خان جو اپنے اداکار شوہر بابر خان کے ساتھ 7مارچ 2014 کو کراچی سے حیدرآباد جارہی تھیں کہ لونی کوٹ کے قریب ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں دونوں اداکار شدید زخمی ہوگئے اور بعد ازاں اداکارہ ثناء خان انتقال کرگئیں۔ مومل خالد اداکارہ اور معروف ماڈل مومل خالد گزشتہ سال 20 جنوری کو اپنے منگیتر کے ساتھ ایئرپورٹ جارہی تھیں کہ راستے میں ان کی کار کا دوسری گاڑی سے تصادم ہوا جس کے نتیجے میں ان کے منگیتر جان کی بازی ہار گئے،حادثے میں اداکارہ شدید زخمی ہوئی تھیں۔ نمرہ خان پاکستانی اداکارہ نمرہ خان اگست 2014ء میں کار حادثے میں شدید زخمی ہوگئی تھیں،ڈاکٹرز نے ابتدائی طورپر اداکارہ کی حالت تشویش ناک بتائی تھی تاہم بعد میں اداکارہ صحت یاب ہوگئیں۔ اداکارہ خوشبو معروف اسٹیج اداکارہ خوشبو جون 2015 میں کار حادثے میں شدید زخمی ہوگئی تھیں تاہم حادثے میں ان کے بھائی جاوید جاں بحق ہوگئے تھے۔ ہمایوں سعید: ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کے معروف اداکار ہمایوں سعید اکتوبر 2014ء میں بنکاک میں سڑک حادثے میں شدید زخمی ہوگئے تھے،اداکار ان دنوں فلم کی شوٹنگ کے لیے بنکاک میں موجود تھے۔ عائشہ عمر: پاکستانی شوبر انڈسٹری کی دو مشہور شخصیات عائشہ عمر اور اصفر رحمان 18 دسمبر کو کراچی سے حیدرآباد جارہی تھیں کہ راستے میں سپر ہائی وے پر ان کی کار حادثے کے باعث الٹ گئی نتیجے میں عائشہ عمر شدید زخمی ہوئی تھیں تاہم ان کے ساتھی اداکار کو معمولی چوٹیں آئیں۔ حریم فاروق: اسی 

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ