ہیڈلائنز


بالی ووڈ کی وہ حسینائیں جنہوں نے طلاق یافتہ جیون ساتھی چنے

Written by | روزنامہ بشارت

 

ممبئی: بالی ووڈ نگری کی  ایسی حسینائیں  جنہوں نے اپنا جیون ساتھی ایسے شخص کو چنا جو یا تو پہلے  سے  شادی شدہ تھے یا طلاق یافتہ لیکن ان حسیناؤں  نے اس بات کو نظر انداز کرتے ہوئے انہیں اپنا جیون ساتھی چنا۔

کرینہ کپوراور سیف علی خان

بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپورعرف بیبو نے اپنا جیون ساتھی چھوٹے نواب اوراداکارسیف علی خان کو چنا جو پہلے بھی اداکارہ امریتا سنگھ کے ساتھ شادی کے بندھن بندھ چکے تھے، تاہم شادی کے 13 سال بعد دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی تھی جب کہ اداکاراورامریتا کے 2 بیٹے بھی ہیں۔ دوسری جانب اب سیف علی خان اورکرینہ کے ہاں بھی ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔

ودیا بالن اور سدھارتھ رائے

فلم بھول بھلیا اورڈرٹی پکچر جیسی کامیاب فلمیں دینے والی مایہ نازاداکارہ ودیا بالن نے 2012 میں یو ٹی وی کے سی ای اوسدھارتھ رائے کپور کو اپنا جیون ساتھی چنا جو پہلے سے ہی 2 بارشادی کے بندھن میں بندھ چکے تھے۔

شلپا شیٹھی اور راج کنندرا

اپنی فٹنس کے حوالے سے مشہور اداکارہ شلپا شیٹھی نے 2 سال قبل راج کنندرا سے شادی کی جن کی پہلی بیوی کویتا نامی خاتون تھی، پہلی بیوی کی جانب سے اداکارہ شلپا سیٹھی پرالزام لگایا گیا تھا کہ ان کی اورراج کنندرا کی شادی ختم کرانے میں اداکارہ کا ہی ہاتھ ہے جب کہ شلپا کا کہنا تھا کہ وہ راج کنندرا کی پہلی بیوی کے طلاق کے بعد راج کنندرا سے ملی تھیں۔

لارا دتا اور مہیش بھوپتی

2003 میں فلم اندازسے اپنے کرئیر کا آغاز کر نے والی اداکارہ لارا دتا اورکیلی دورجی کے درمیان قریبی دوستی کا ایک طویل سلسلہ چلا  لیکن اداکارہ نے انہیں اپنا جیون ساتھی نہیں چنا تاہم اداکارہ نے 2011 میں بھارتی ٹینس پلیئرمہیش بھوپتی سے شادی کرلی۔ بھارتی ٹینس پلیئر مہیش بھوپتی کی پہلی شادی ماڈل شیویتا جے شنکرسے ہوئی جو کہ 7 سال تک قائم رہی ۔

روینا ٹنڈن اور انل ٹھاڈانی

90 کی دہائی میں بالی ووڈ انڈسٹری پر راج کر نے والی اداکارہ روینا ٹنڈن اوراکشے کمارکی قریبی دوستی سے سب ہی واقف تھے تاہم اداکارہ نے اکشے کے بجائے اپنا جیون ساتھی فلم ڈسٹریبیوٹرانل ٹھاڈانی کو چنا جو اپنی پہلی بیوی کو طلاق دے چکے تھے۔

سری دیوی اور بونی کپور

ہوا ہوائی گرل سری دیوی نے  پروڈیوسربونی کپور سے  شادی کی جن کی دو بیٹیاں بھی ہیں تاہم بونی کپورپہلے سے شادی شدہ تھے اوران کے 2 بچے بھی ہیں جن میں ایک ارجن کپوربالی وڈ نگری میں اپنے کرئیر کا آغاز کر چکا ہے۔

ماہیما چودھری اور بابی مکھرجی

اپنی پہلی فلم پردیس سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ ماہیما چودھری نے بابی مکھرجی سے شادی کی اوران دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے۔  بابی مکھرجی پہلے ہی اپنی بیوی اپرنا گاندھی کو طلاق دے چکے تھے جب کہ ان کی پہلی بیوی سے 2 بچے بھی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آج کل اداکارہ ماہیما چودھری اوربابی مکھرجی کے درمیان تعلقات بھی بہتر نہیں ہیں جب کہ اداکارہ بھی طویل عرصے سے اسکرین سے غائب ہیں۔

رانی مکھرجی اور ادیتیہ چوپڑا

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ رانی مکھرجی جو متعدد کامیاب فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، اداکارہ نے کافی عرصے تک اپنے اورہدایتکار ادیتیہ چوپڑا کے درمیان دوستی کی خبروں کو بے بنیاد قراردیا تاہم دونوں نے خاموشی سے اٹلی میں 2 سال قبل شادی کرلی جب کہ ان کی ایک بیٹی “ادیرا” بھی ہے۔ رانی مکھرجی ادیتیہ چوپڑا کی دوسری بیوی ہیں جب کہ ان کی پہلی بیوی پایل کھنا تھیں جن کی شادی 8 سال تک قائم رہی۔

کرشمہ کپور اور سنجے کپور

کرشمہ کپورجنہوں نے 90 کی دہائی میں کامیابی کے جھنڈے گاڑھے، اداکارہ کی پہلے ابھیشیک بچن سے منگنی ہوئی تاہم بات شادی تک نہ پہنچ سکی اور4 ماہ بعد ہی منگنی ٹوٹ گئی۔ اداکارہ نے کچھ عرصے بعد اپنے دوست اوربزنس مین سنجے کپورسے شادی کی جن کی پہلی بیوی ڈیزائنرنندتا ماہتانی تھیں۔ سنجے کپور اورکرشمہ کپورکے 2 بچے ہیں تاہم دونوں کے درمیان طویل اختلافات کے بعد طلاق ہوگئی ہے۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ