ہیڈلائنز


بھارتی لیجنڈ اداکار رجنی کانت کی فلم کبالی نے ریلیز کے پہلے ہی روز باکس آفس پر تہلکہ مچا دیا، 48 کروڑ کا بزنس کر لیا

Written by | روزنامہ بشارت


ممبئی : بھارتی لیجنڈ اداکار رجنی کانت کی فلم کبالی نے ریلیز کے پہلے ہی روز باکس آفس پر تہلکہ مچا دیا اور 48 کروڑ کا بزنس کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی لیجنڈ اداکار رجنی کانتکی کافی عرصے بعد سینما اسکرین پر واپسی ہوئی ہے۔

۔ رجنی کانت نے فلم کبالی کے ذریعے واپسی کی ہے اور تہلکہ مچا دیا ہے۔ فلم کبالی نے ریلیز کے پہلے ہی روز باکس آفس پر تہلکہ مچاتے ہوئے 48 کروڑ کما لیے ہیں۔ کبالی نے حال ہی میں ریلیز ہونے والی سلمان خان کی فلم سلطان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے جس نے ریلیز کے پہلے روز 5-36 کروڑ کا کاروبار کیا تھا۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ