ہیڈلائنز


اداکارہ دیدار مشکل میں پڑ گئیں،اہم ادارہ نے چھان بین شروع کر دی

Written by | روزنامہ بشارت

فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر )نے سٹیج اداکارہ دیدار کے مالی معاملات کی چھان بین شروع کر دی ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف بی آر نے دیدار کو 28لاکھ روپے کے انکم ٹیکس کا نوٹس جاری کر دیا ہے ۔ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکارہ کے 2010کے مالی معاملات کی چھان بین کے بعد انکم ٹیکس عائد کیا گیا ہے جبکہ دیدار نے اس سال اپنی آمدن صرف اڑھائی لاکھ روپے بتائی ہے ۔اداکارہ دیدار ایک سٹیج ڈرامہ ڈرامے میں پرفارمنس کیلئے 15دن کا معاوضہ 5لاکھ روپے لیتی ہیں مگر اس کے باوجود انہوں نے اپنی سالانہ آمدنی صرف اڑھائی لاکھ روپے ظاہر کی ہے ۔ اگر اداکارہ نے ٹیکس ادا نہ کیا تو انہیں قانونی کارروائی کاسامنا کر نا پڑ سکتا ہے ۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ