ہیڈلائنز


انوشکا شرماکے بیان سے سلمان خان ناراض ہو گئے

Written by | روزنامہ بشارت

ممبئی : بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما نے حال ہی میں سلمان خان کے متعلق ایک بیان دیا ہے جوسلمان خان کو پسند نہیں آیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق حال ہی میں انوشکا شرما سے سلمان خان سے متعلق ایک سوال پوچھا گیا جس پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ سلمان خان کو نہیں جانتی ،انہوں نے ان کے ساتھ صرف ایک فلم کی ہے، اس کے علاوہ ہم نے ساتھ بیٹھ کر کبھی بہت زیادہ باتیں نہیں کیں۔ اس بیان کے بعد سلمان خان نے قریبی ذرائع کا کہنا تھا کہ دبنگ خان کو انوشکا شرما سے اس قسم کے بیان کی امید نہیں تھی، ان کا ایسا کہنا کہ وہ سلمان کو نہیں جانتیں، حیران کن ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ سلمان کو انوشکا کا یہ بیان اچھا نہیں لگا اور وہ ایسا مان رہے تھے کہ ’سلطان‘ کی شوٹنگ کے دوران ان کی انوشکا سے اچھی بات چیت ہو چکی ہے۔

واضح رہے کہ سلمان خان کے بارے میں مشہور ہے کہ اگر وہ ایک بار کسی سے ناراض ہو جائیں تو پھر دوبارہ اس شخص کے ساتھ کام نہیں کرتے اور اس کی ایک مثال اداکار ویویک اوبرائے بھی ہیں۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ