ہیڈلائنز


المناک موت کا شکار ہونے والی مشرقی حسینائیں

Written by | روزنامہ بشارت

شوبز کی چکا چوند دنیا عام انسان کوجس قدر خوشنما دکھائی دیتی ہے اس کا حصہ روشن ستاروں کیلئے وہ اتنی ہی بھیانک اور مکروہ ہوتی ہے ۔ ہم اکثر شوبز شخصیات کی حادثاتی موت کے حوالے سے خبریں پڑھتے ہیں فلمی ستاروں کے بارے میں ہما ری عام رائے یہی ہوتی ہے کہ ان کی زندگی میں کوئی مسائل نہیں ہوتے لیکن شاید ان کی زندگی کے مسائل عام انسانوں کے مقابلے میں بے حد گھمبیر ہوتے ہیں ۔برصغیر کی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی متعدد حسینائیں اپنے کیریئر کے عروج پر موت کے میں چلی گئیں یا انھیں موت کو گلے لگانے پر مجبور کر دیا گیا۔ آج ہم آپ کے ساتھ ان چند اداکاراﺅں کے حالات زندگی شیئر کریں گے جن کی زندگی کا چراغ عین عروج کے وقت گل ہو گیا ۔ان شخصیا ت میں پہلی شخصیت حال ہی میں سوشل میڈیا سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی پاکستانی ماڈل قندیل بلوچ ہیں جنھیں ان کے بھائی نے غیرت کے نام پر قتل کردیا ہے۔دوسری شخصیت بھارتی اداکارہ جیا خان ہیں انھوں نے اپنے جوہو ممبئی میں واقع اپارٹمنٹ میں چھت کے پنکھے سے لٹک کر جان دے دی تھی ۔ اداکارہ نے موت سے قبل 6صفحات پر مشتمل سوسائیڈ نوٹ بھی چھوڑا تھا جس میں انھوں نے اداکار سورج پنچولی کی بے وفائی کی وجہ سے زندگی کے خاتمے کی تفصیلات درج کی تھیں،تاہم تاحال انکی موت کسی معمے سے کم نہیں ۔ تیسری حسینہ اداکارہ دیویا بھارتی ہیں ۔ دیویا بھارتی نے اپنے کیریئر کے عروج پر اپنے گھر کی بالکونی سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی تھی ۔ تاہم تاحال اداکارہ کے بالکونی سے گرنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے ۔چوتھا نام اداکارہ سلک سمیتھا کا ہے ۔ بظاہر سلک سمیتھانے محبت میں ناکامی ، مالی لحاظ سے دیوالیہ پن ، کثرت شراب نوشی اور ڈوبتے کیریئر کی بنا پر چھت کے پنکھے سے جھول کر خود کشی کی تھی ، لیکن پولیس آج تک ان کی وفات کی اصل وجوہات جاننے میں ناکام ہے ۔پانچویں اداکارہ نفیسہ جوزف ہیں ۔اداکارہ کی خودکشی کی وجہ انکی شادی میں ناکامی کو بتایا جاتا ہے ۔ نفیسہ جوزف نے اپنے ورسووا میں واقع فلیٹ میں پنکھے سے جھول کر موت کو گلے لگایا تھا۔پانچواں نام ہندوستانی ٹیلی ویڑن سے تعلق رکھنے والی اداکارہ پرتیوشا بینرجی کا ہے جنھوں نے رواں سال یکم اپریل کے روز اپنے گھر میں پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی تھی۔ رپورٹس کے مطابق 23 سالہ پرتیوشا نے محبت میں ناکامی کے باعث یہ قدم اٹھایا۔ خبروں میں یہ بھی بتایا گیا کہ اداکارہ کو شدید ڈپریشن تھا۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ