ہیڈلائنز


بالی ووڈ اداکارہ نے پاکستانی فلموں میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے

Written by | روزنامہ بشارت

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے بھی پاکستانی فلموں میں  کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

23 سالہ بھارتی اداکارہ کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ وہ ہالی ووڈ سمیت پاکستانی  فلموں میں بھی کام کرنے کی خواہشمند ہیں تاہم ہالی ووڈ میں جانے کے لئے پہلے آپ کو انڈین سنیما میں اپنے قدم جمانے کی ضرورت ہے اگرچہ میری رفتار سست ہے تاہم اس حوالے سے میں نے ذہن بنا رکھا ہے۔

عالیہ نے کہا کہ وہ ہالی ووڈ اداکارہ جینیفرلارنس کے کام سے متاثر ہیں اوران کی جانب سے فلموں کا انتخاب انہیں بہت پسند ہے اور وہ ہالی ووڈ میں انہیں کی طرح کام کرنا چاہتی ہیں۔

واضح رہے کہ  بالی ووڈ کے متعدد اداکار ہالی ووڈ میں کام کررہے ہیں جن میں عرفان خان،پریانکا چوپڑا اور دپیکا پڈوکون شامل ہیں جب کہ متعد اداکار پاکستانی فلم انڈسٹری میں بھی کام کرنے کی خواہش کا اظہار کرچکے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ