ہیڈلائنز


ایکشن ہیرو اکشے کمار کی فلم رستم کا ٹریلر جاری

Written by | روزنامہ بشارت

فلم میں اکشے ایک نیوی آفیسر کا کردار نبھارہے ہیں ، مدمقابل الیانہ دی کروز اور ایشا گپتا مرکزی کردار میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئینگی

ممبئی: بالی ووڈ اسٹار اکشے کمار کے مداحوں کا انتظار ختم فلم رستم کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔تفصیلات کیمطابق بالی تینو سریش دیسائی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں اکشے کمار ایک نیوی آفیسر کا کردار نبھارہے ہیں جبکہ ان کے مدمقابل الیانہ دی کروز اور ایشا گپتا مرکزی کردار میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئینگیاس فلم کی کہانی 50کی دہائی میں ہونے والے ایک حادثے کے گرد گھومتی ہے جس میں ایک ایماندار نیول آفیسراپنی بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیتا ہے۔فلم رستم کی شوٹنگ بھارت اور برطانیہ میں کی گئی ہے جبکہ یہ فلم رواں سال 12اگست کومداحوں کیلیے ریلیز کی جائے گی۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ