ہیڈلائنز


بالی ووڈ عاشق جوڑے دیپکا اور رنویر سنگھ نے خاموشی سے منگنی کر لی

Written by | روزنامہ بشارت

 بالی ووڈ کے عاشق جوڑے دیپکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے خاموشی سے شادی کر لی ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار رنویر سنگھ اور اداکارہ دپیکا پڈوکون نے طویل عرصے کے معاشقے کے بعد منگنی کرلی ہے۔ دونوں اداکاروں کی منگنی رسم گزشتہ ماہ ادا کی گئی ہے جس میں دونوں اداکاروں کے خاندان کے افراد نے شرکت کی تھی تاہم دونوں اداکاروں کی منگنی کی خبر کو سب سے خفیہ رکھا جارہا ہے۔دونوں  جلد ہی شادی کے بندھن میں بند ھ جائیں گے۔واضح رہے کہ رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون کے درمیان طویل عرصے سے معاشقے کی خبریں زبان زدعام تھیں جب کہ اداکار رنویر سنگھ متعدد بار ڈمپل گرل سے برملا اظہار محبت بھی کرچکے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ