ہیڈلائنز


'ایکٹر ان لاء' کے ٹریلر کے 6 خاص پہلو

Written by | روزنامہ بشارت

فلم 'نامعلوم افراد' سے لوگوں کو چونکا دینے والی ٹیم ایک بار پھر 'ایکٹر ان لاء' کے ساتھ واپس آرہی ہے اور اس کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے جو لوگوں کی توجہ کا مرکز بھی بنا ہوا ہے۔

فہد مصطفیٰ، مہوش حیات اور بولی وڈ اداکار اوم پوری اس کے مرکزی کرداروں میں شامل ہیں اور اس کے ٹریلر میں کچھ مضحکہ خیز ناقابل فراموش لمحات بھی شامل ہیں جن میں سے کچھ گزشتہ سال کے کچھ واقعات کی یاد بھی دلاتے ہیں۔

جیسے ایان علی کی حراست سے لے کر مارننگ شو عائشہ ثناءکے 'برائٹ کریں' تک، اس ٹریلر میں کچھ ایسے ایونٹس کی پیروڈیز کی گئی ہیں جو ماضی میں ہیڈلائنز بن چکے ہیں۔

یہاں ایسے ہی کچھ لمحات کو ہم نے منتخب کیا ہے۔

عائشہ ثناءاس وقت کافی توجہ کا مرکز بن گئی جب ان کی ایک ویڈیو سامنے آئی، جس پر معروف اداکاروں سمیت متعدد افراد نے ڈب میش پر نقل کرتے ہوئے ' برائٹ کریں' ویڈیوز بھی بنوائیں، مگر لگتا ہے کہ فہد مصطفیٰ نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

اس بات سے انکار ممکن نہیں کہ ملک بھر کی دیواروں پر جگہ جگہ مرداہ کمزوری کے اشتہارات نظر آتے ہیں، مہوش حیات نے بھی اس حوالے سے دلچسپ پیروڈی کی ہے۔

کیا آپ کو ایان علی کے عدالتوں میں پیشی کے دوران مختلف ملبوسات یاد ہیں، لگ بھگ سب پاکستانیوں کو یاد ہون گے۔ ایان علی کی پولیس موبائل سے عدالت تک آنے کے مناظر نے صحافیوں کو تو دیوانہ ہی بنادیا تھا اور ہر ایک کے خیالوں میں بھی موجود ہے جن میں اس فلم کو بنانے والے بھی شامل ہیں۔

ٹوئٹر ایسا مقام ہے جسے ہر ایک اپنے فالورز بنانے کے لیے استعمال کرتا ہے اور مبشر لقمان اس معاملے میں کسی سے پیچھے ہیں۔ ٹی وی نیو اینکر کی پیروڈی کو بھی اس ٹریلر میں پیش کیا گیا ہے جو انہوں نے (اپنے ایک شو میں کہی تھی) یعنی بلال بھٹو کے ٹوئٹر فالورز سے اپنا موازنہ۔

جب احتجاج کیا جا رہا ہو تو سب سے بہترین طریقہ کار کیا ہوتا ہے؟ ہمارے ملک میں تو پتلے جلانا اور دیگر تباہی کو ترجیح دی جاتی ہے۔

یہ آج کے نوجوانوں کا پسندیدہ مشغلہ ہے اور مہوش حیات نے اس کی پیروڈی کی ہے کہ اگر کوئی چیز فیس بک پر نہ ہو تو لگتا ہے کہ وہ واقعہ پیش ہی نہیں آیا۔

یہ فلم رواں سال عید الضحیٰ کے موقع پر ریلیز کے لیے پیش کی جائے گی۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ