ہیڈلائنز


بالی ووڈ اداکارہ دیپکا پڈوکون کا ایک اور اعزاز

Written by | روزنامہ بشارت

 بالی ووڈ اداکارہ دیپکا پڈوکون نے ایک ایسا سنگ میل اپنے نام کر لیا ہے جس کی وجہ سے وہ بالی ووڈ کی دوسری ہیروئنز سے بہت آگے نکل گئی ہیں۔ دیپکا پڈوکون کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فالو کرنے والوں کی تعداد ڈیڑھ کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے جو بالی ووڈ میں ایک ریکارڈ ہے۔اس موقع پر ان کے دنیا بھر میں پھیلے ہوئے پرستاروں نے ان کیلئے پیغامات بھی چھوڑے ہیں۔ایک امریکی نے لکھا ہے کہ بیوٹی کوئین کو ہالی ووڈ میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ اداکارہ مشرقی اور مغربی حسن کا شاہکار ہیں۔ایک نے لکھا کہ ہمیں تم پر فخر ہے آگے بڑھتی جا و ہماری دعائیں تمہارے ساتھ ہیں۔اداکارہ نے اس سنگ میل پر اپنے پرستاروں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ واضح رہے کہ چند دن پہلے ہی دیپکا کو آئیفا ایوارڈز میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ بھی دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ