ہیڈلائنز


ایک کے بعد دوسرا پاکستانی اداکار بالی ووڈ میں اپنی قسمت آزمانے جا رہا ہے

Written by | روزنامہ بشارت

ممبئی: ایک کے بعد دوسرا پاکستانی اداکار بالی ووڈ میں اپنی قسمت آزمانے جا رہا ہے اور اب حال ہی میں سعدیہ خان بھی بالی ووڈ جانے والوں کی فہرست میں شامل ہوگئی ہیں۔ تاہم اب سعدیہ نے ان خبروں کی تصدیق کر دی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعدیہ کا کہنا تھا کہ لیکا نامی پروڈکشن کمپنی نے ان سے اور مایا علی سے رابطہ کیا تھا، یہ وہی کمپنی ہے جس نے کامیاب بالی ووڈ فلم گھجنی کا تامل ورژن بنایا تھا۔ اس سے قبل رپورٹس تھیں کہ سعدیہ کو بالی ووڈ میں ایک آئٹم سانگ آفر کیا گیا ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ یہ خبریں غلط ہیں، 'یہ کوئی آئٹم سانگ نہیں ایک مکمل فلم ہے، میں نے اس کی کہانی پڑھی ہے اور مجھے ملنے والا کردار بہترین ہے'۔ ساتھی اداکارہ مایا علی کے بھی اس پروجیکٹ میں شامل ہونے کے سوال پر ان کا کہنا تھا 'اس کے بارے میں ابھی کوئی بات نہیں کی جاسکتی'۔ ایک رپورٹ کے مطابق اکشے اس فلم میں ڈبل کردار کرتے نظر آئینگے، جو اس کی شوٹنگ کا آغاز اپنی فلم 'رستم' کی ریلیز کے بعد کریں گے۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ