ہیڈلائنز


امجد صابری کے قتل پر فلم اسٹارزبھی سوگوار

Written by | روزنامہ بشارت

صابری گھرانے سے تعلق رکھنے والے غلام فرید صابری کے صاحبزادے اور معروف قوال امجد صابری کی قاتلانہ حملے میں ہلاکت کے بعد پاکستان کی مقبول شخصیات نے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

امجد صابری کو گذشتہ روز کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے تھے۔

امجد صابری اپنی بہترین آواز اور انفرادیت کی وجہ سے پوری دنیا میں مقبول تھے اور ہندوستان میں بھی لوگ ان کے دیوانے رہے۔

معروف قوال امجد صابری کے اچانک قتل کے بعد پاکستانی شوبز اور کھیل کی دنیا سے تعلق رکھنے والی شخصیت نے اپنے ٹوئٹر پیغامات کے ذریعے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

اداکار اور گلوکار علی ظفر نے بھی امجد صابری کے قتل پر شدید دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ’میرے پاس الفاظ نہیں، یہ بہت افسوس کی بات ہے اور ناقابل قبول بھی، خاص طور پر تب جب انہوں نے اپنی سیکیورٹی کے لیے درخواست بھی درج کرا رکھی تھی‘۔

 

گلوکار شہزاد رائے کا کہنا تھا کہ ’خبر سنی کے امجد صابری کو قتل کردیا گیا ہے، مجھے یقین نہیں آرہا‘۔

 

جنید جمشید نے کہا ’اللہ امجد صابری کے گناہ معاف فرما، ان کی اچانک موت پر کافی افسوس ہوا‘۔

 

فخر عالم نے امجد صابری کے ساتھ یادگار لمحات شیئر کرتے ہوئے بتایا ’ہم نے آخری جمعہ کو ایک ساتھ کرکٹ کھیلی تھی، وہ مسکرا رہے تھے، مجھے یقین نہیں آرہا کہ امجد صابری ہم سے دور چلے گئے‘۔

 

گلوکار شہزاد رائے کا کہنا تھا کہ ’خبر سنی کے امجد صابری کو قتل کردیا گیا ہے، مجھے یقین نہیں آرہا‘۔

 

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ