ہیڈلائنز


دلیپ کمار کی نواسی سایشا اجے دیوگن کی فلم شوائے میں

Written by | روزنامہ بشارت
فلم ’شوائے‘ اور ’موہنجودڑو'‘ کی ادکاراؤں پر مبنی پوسٹرز جاری کیے گئے بالی وڈ کے معروف جوڑے دلیپ کمار اور سائرہ بانو کی نواسی سایشا اجے دیوگن کی فلم سے اپنے فلمی کریئر کا آغاز کر رہی ہیں اور حال ہی میں فلم میں ان کی پہلی جھلک جاری کی گئی ہے۔ حال ہی میں اجے دیوگن کی فلم ’شوائے‘ اور ریتک روشن کی فلم ’موہنجودڑو‘ کے نئے پوسٹرز جاری کیے گئے ہیں۔ان فلموں کے پوسٹرز پہلے بھی آ چکے ہیں لیکن پہلی بار ان پر فلموں کی اداکاراؤں سایشا اور پوجا ہیگڑے کی تصاویر موجود ہیں۔ یہ دونوں اداکارائیں بالی وڈ میں اپنی پہلی فلمیں کر رہی ہیں اور بظاہر انھیں متعارف کرانے کے لیے ہی فلمسازوں نے ان کے پوسٹرز جاری کیے ہیں۔سایشا اجے دیوگن کی فلم ’شوائے‘ میں ان کے مقابل مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔سایشا نے اس فلم کے فرسٹ لک کو اپنے انسٹاگرام پر پوسٹ کیا اور لکھا: ’یہ رہا فلم شوائے میں میرا فرسٹ لک۔‘’شوائے‘ سے کیریئر کا آغاز کر نے والی اداکارہ اچھی رقاصہ بھی ہیں۔ UTV motion Pictures پوجا نے پہلے تمل اور تیلگو فلموں میں کام کر رکھا ہے سايشا رشتے میں اداکارہ سائرہ بانو کی نواسی لگتی ہیں اور اپنے زمانے کے اداکار سمیت سہگل کی بیٹی ہیں۔دیوالی پر ریلیز ہونے والی فلم میں اجے دیوگن نے نہ صرف اداکاری کی ہے بلکہ وہ اس کے فلمساز اور ہدایت کار بھی ہیں۔اجے دیوگن نے کہا: ’ایسے لوگ بہت مشکل سے ملتے ہیں جو اچھی شکل کے ساتھ اچھے پرفارمر بھی ہوں۔ جب میں نے سایشا کا سکرین ٹیسٹ لیا تو مجھے احساس ہوا کہ اس میں بہت صلاحیت ہے۔‘ادھر اشوتوش گوواركر کی ہدایت میں بنائی جانے والی فلم ’موہنجودڑو‘ کی اداکارہ پوجا ہیگڑے کی یہ پہلی بالی وڈ فلم ہے۔ اس سے پہلے انھوں نے علاقائی تامل اور تیلگو کی دو تین فلموں میں کام کیا ہے۔ ممبئی میں پیدا ہونے والی پوجا نے سنہ 2010 میں مس یونیورس میں حصہ لیا تھا جس میں وہ سیکنڈ رنراپ قرار پائی تھیں۔ ajay devgan ffilms سایشا دلیپ کمار کی اہلیہ اور اداکارہ سائرہ بانو کی رشتے میں نواسی ہیں پوجا کو ایک اشتہار میں آشوتوش کی اہلیہ سنیتا نے دیکھا تھا اور پھر انھوں نے ہی پوجا کو آڈیشن کے لیے بلوایا تھا۔پوجا نے آڈیشن میں کامیاب ہونے کے بعد جنوبی ہند کی فلموں سے بریک لے لیا۔یہ فلم 12 اگست کو ریلیز ہو رہی ہے۔ ’موہنجودڑو‘ میں 25 سالہ پوجا خود سے 17 سال بڑے اداکار ریتک روشن کے مقابل نظر آئیں گی۔وہ فلم میں ’چاني‘ نام کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ