ہیڈلائنز


بھارتی اداکارہ ممتا کلکرنی کے منشیات کے بزنس میں ملوث ہونے کا انکشاف، پولیس کو ثبوت مل گئے

Written by | روزنامہ بشارت

مہاراشٹرا:مہاراشٹرا کی پولیس کو بھارتی اداکارہ ممتا کلکرنی اور ان کے خاوند کے خلاف ڈرگ ریکیٹ سے متعلق ثبوت ملے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ممتا اور وکی کا ڈرگ ریکیٹ دو ہزار کروڑ کا ہو سکتا ہے۔ ممتا اور وکی گوسوامی ابھی کینیا میں مقیم ہیں،وکی کو ریکیٹ کا ماسٹر مائنڈ بتایا جا رہا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ آٹھ افراد کی گرفتاری کے بعد ہم ممتا کلکرنی اور وکی گوسوامی تک پہنچے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کی جانب سے منشیات ریکیٹ کے خلاف آپریشن میں اب ممتا کلکرنی اور ان کے خاوند کا نام بھی آیا ہے جس سے متعلق ابھی مزید تفصیلات منظر عام پر آنا باقی ہیں۔پولیس کے مطابق اپریل کے مہینے میں ایک شخص کے پاس سے منشیات بر آمد ہونے کے بعد اس سلسلے میں تحقیقات کا آغاز کیا گیا تھا جس کے بعد تب سے اب تک 8افراد کی گرفتاری عمل میں لائی جا چکی ہے۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ