ہیڈلائنز


بھارتی اداکارہ نےدبنگخان پر جنسی زیادتی کا الزام لگا دیا

Written by | روزنامہ بشارت

ممبئی:  بگ باس میں کام کرنے والی ایک اداکارہ پوجا مشرا نے الزام عائد کیا ہے کہ سلمان خان اور شترو گن سنہا نے انھیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پوجا مشرا نے پولیس کو درج کروائی گئی شکایت کی کاپی اپنی فیس بک پر پوسٹ کی ہے جس میں لکھا ہے کہ میں نے پولیس کو سلمان خان اور شترو گن سنہا کے خلاف انھیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی شکایت درج کر وا دی ہے۔ پوجا مشرا نامی اس اداکارہ نے اپنے الزامات میں سوناکشی سنہا کو بھی نہیں چھوڑا اور کہا ہے کہ سوناکشی نے اس پر کالا جادو کر وا رکھا ہے، اس وجہ سے اسے بہت سی مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بگ باس میں کام کرنے والی اداکارہ پوجا مشرا سستی شہرت کے حصول کیلئے اور لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کیلئے اس قسم کی حرکتیں کرتی رہتی ہے۔ 

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ