ہیڈلائنز


آریان اور نویا کے درمیان ”کچھ کچھ “ہونے لگا؟ سب کچھ سامنے آگیا

Written by | روزنامہ بشارت

ممبئی: بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے بڑے صاحبزادے آریان خان اور سپر اسٹار امیتابھ بچن کی نواسی نویا نویلی نندا  ایک دوسرے کےبہترین دوست ہیں۔

 

دونوں نے ایک ساتھ لندن کے سیون اوکس اسکول سے  گریجویشن مکمل کیا ہے ،تاہم ان کے بارےمیں گزشتہ کچھ دنوں سے میڈیا میں یہ افواہیں گردش کررہی تھیں کہ دونوں کے درمیان دوستی سے کچھ زیادہ ہے۔

بولی وڈ لائف ڈاٹ کام کے مطابق نویا کے دوست کی جانب سے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ پر شئیر کی جانےوالی تصاویر سے پتہ چل رہا ہے کہ آریان کے دوست وہی ہیں جو نویا کے ہیں ،اس کے علاوہ دونوں ہر جگہ ایک ساتھ نظر آتے ہیں۔

دونوں مشہور بچے لندن سے واپس بھارت آچکے ہیں ،ایک تصویر میں نویا کی جانب سے دئے جانے والے  پوز سے اندازہ ہوتا ہے کہ دونوں کے درمیان اندر ہی اند کچھ کھچڑی پک رہی ہے۔

کیا واقعی دونوں صرف اچھے دوست ہیں ،یا یہ رشتہ دوستی سے بڑھ کر ہے یہ تو وقت ہی بتائے گا۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ