ہیڈلائنز


اداکارہ تنوشری نے بالی ووڈ کو خیرباد کہہ دینے کے بعد نیا روپ اختیار کرلیا

Written by | روزنامہ بشارت

 

اداکارہ تنوشری اچانک ہی 2010 میں فلمی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کرتے ہوئے سلور اسکرین سے غائب ہوگئی تھیں ،

ممبئی: بالی ووڈ  میں بے باک مناظر کی عکس بندی کے حوالے سے شہرت رکھنے والی اداکارہ تنوشری دتا نے فلمی دنیا سے کنارہ کشی کے بعد خود کو بدل ڈالا جس کے بعد نئے روپ میں انہیں پہچاننا ناممکن ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ تنوشری نے فنی کیرئیر کا آغاز 2005 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’عاشق بنایا آپ نے‘‘ سے کیا جب کہ فلم  نے باکس آفس پر کوئی خاص کامیابی توحاصل نہ کی لیکن اداکارہ نے  خوب شہرت حاصل کی جس کے بعد انہوں نے متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جس میں ’’گڈ بوائے ، بیڈ بوائے‘‘ اور ’’رسک‘‘شامل ہیں۔

اداکارہ تنوشری اچانک ہی  2010 میں فلمی دنیا سے  کنارہ کشی اختیار کرتے ہوئے سلور اسکرین سے غائب ہوگئیں  تاہم گزشتہ دنوں فلم نگری کی بولڈ اداکارہ  کی بالکل ایک نئے روپ میں تصویریں سامنے آئی ہیں جس میں انہوں نے خود کو یکسر بدل کر رکھ دیا ہے جس کے بعد سب ہی ان کےنئے روپ پر حیران ہیں۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ