ہیڈلائنز


خانز کے ساتھ فلم میں آنے کا نہیں سوچتی، ودیا بالن

Written by | روزنامہ بشارت

ممبئی: بال ووڈ اداکارہ ودیا بالن کا کہنا ہے کہ میں بالی ووڈ خانز کے ساتھ کام کے بارے میں نہیں سوچتی ہوں جس کے ساتھ اورجس طرح کا بھی کام کررہی ہوں وہ بہتر ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن کا اپنے کرئیرکے حوالے سے کہنا تھا کہ زندگی میں ایک ایسا بھی وقت تھا جب وہ محض ایک ہی فلم کرنا چاہتی تھیں لیکن یقین نہیں آتا کہ انڈسٹری میں 11 برس بیت گئے اور متعدد فلمیں بھی کر ڈالیں اور اس دوران وہ مختلف قابل لوگوں سے بھی ملیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں اتنے عرصے میں بے شمار بہترین مواقع ملے اوراپنی اداکاری کے حوالے سے انہوں نے بے پناہ تعریفیں بھی سمیٹیں جس کے لئے وہ خواد کوخوش قسمت بھی سمجھتی ہیں۔

اپنی نئی آنے والی مراٹھی فلم ایک البیلہ کے حوالے سے اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں ان فلموں سے بہت لگاؤ ہے اور وہ مراٹھی فلم میں کام کر نے کی بھی خواہش رکھتی تھیں. اداکارہ نے سب بالی ووڈ کے تینوں خانز کے ساتھ کام کر نے کے حوالے پوچھا گیا تو انہوں نے کسی بھی قسم کی دلچسپی کا اظہار نہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس بارے میں نہیں سوچتی ہیں ان کا خیال ہے کہ وہ جس کسی کے بھی ساتھ اور جس طرح کا بھی کام کر رہی ہیں وہ بہتر ہے۔

 

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ