ہیڈلائنز


سونم کپور فلم کی تشہیر کیلئے پاکستان آنے کی خواہش مند

Written by | روزنامہ بشارت

ے پور(ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکار سونم کپور نے کہا ہے کہ وہ اپنی نئی فلم ”خوبصورت“ کی پروموشن کے لیے پاکستان آنا پسند کریں گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کی پروموشن کے لیے جے پور میں موجود سونم کپور کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان جانا پسند کریں گی کیونکہ وہ وہاں شاپنگ کرنا چاہتی ہوںاور اس کے ساتھ ساتھ میرے دو بہترین دوست پاکستان سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ انکے والدین کے آبائی گھر بھی وہاں موجود ہیں جنہیں وہ دیکھنا چاہتی ہوں۔ سونم کا کہنا تھاکہ مصروف شوٹنگ شیڈول کی بناءپر وہ پاکستان نہیں آسکیں گی تاہم وہ سال کے آخر تک وہاں جانے کا منصوبہ بنا رہی ہیں۔

 

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ