ہیڈلائنز


تیس سیکنڈ کا کام مل جائے تو زندگی بھر کا اثاثہ ہو گا:سنی لیون

Written by | روزنامہ بشارت

 

بالی ووڈکی بے بی ڈول جو کئی دلوں پر راج کرتی ہیں جن کے ساتھ بات کرنے کو سینکڑوں مرد ترستے ہوں گے وہ خود ایک ہیرو کیساتھ فلم میں آنے کیلئے ترس رہی ہیں۔
بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق سنی لیون عامر خان کی فلم میں انتہائی مختصر کام کرنے پر بھی تیار ہیں چاہے وہ سین چند سیکنڈز کا ہی کیوں نہ ہو۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے سنی لیون کا کہنا تھا کہ جب میں عامر خان سے ملی تو وہ میرے لئے بہترین لمحہ تھا ،اگرچہ مجھے ان کے ساتھ کام ملنے کی کوئی توقع نہیں ہے تاہم جب عامر نے کہا کہ وہ میرے ساتھ کرنا چاہتے ہیں تو مجھے بہت خوشی ہوئی۔سنی کا کہنا تھا کہ میں اس بات پر بھی راضی ہوں کہ عامر کے کسی سین میں ان کے بیک گراو¿نڈ میں درخت بن جاو¿ں ،تاہم انہوں نے فورا کہا کہ میں مذاق کررہی ہوں۔اگر مجھے عامر کے ساتھ 30سیکنڈ کے کسی سین میں کام کرنے کا موقع مل جائے تو یہ میری پوری زندگی کااثاثہ ہو گا۔
یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ کچھ عرصہ قبل ایک انٹرویو کے دوران ایک بھاتی ٹی وی اینکر نے ماضی سے متعلق چبھتے ہوئے سوال پوچھ کر سنی لیون کو شرمندہ کرنے کی کوشش کی تھی،لیکن سنی نے پروقار انداز میں جواب دے کر لوگوں اور عامر خان کے دل جیت لئے تھے۔اس موقع پر سنی کا کہنا تھا کہ وہ عامر خان کے ساتھ کام کر کے بہت خوش ہوں گی۔اسی وقت سپر سٹار پی کے نے ٹویٹر پر ٹویٹ کی کہ سنی مجھے بھی آپ کے ساتھ کام کرکے بہت خوشی ہو گی،اور مجھے بالکل بھی آپ کے ماضی سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ