ہیڈلائنز


سنی لیونی نے شوہر ڈینیل ویبر کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے

Written by | روزنامہ بشارت
بالی وڈ اداکارہ سنی لیونی جو کے یک کے بعد دیگر بالی وڈ فلموں میں جلوہ گر ہورہی ہیں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے شوہر ڈینیل ویبر کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔سنی لیونی نے کہا کہ اداکاری کے دوران میرا کو اسٹار کے ساتھ کام کرنا میرے شوہر کیلئے قابل قبول ہے انہوں نے کہا کہ انکے شوہر کبھی بھی انکے لئے غیر محفوظ محسوس نہیں کرتے انہوں نے اپنے شوہر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت سمجھدار،حوصلہ دینے والے اور اپنی اہلیہ کی کامیابی کو سپورٹ کرنے والوں میں سے ہیں۔سنی کا کہنا تھا کہ ڈینیل نہ صرف انکے بہترین دوست ہیں بلکہ انکو سمجھتے بھی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ چاہے انکے شوہر جتنا مصروف ہوں انکی ہر کال کا جواب دیتے ہیں اور انکا خیال رکھتے ہیں۔سنی کا کہنا تھا کہ وہ اپنے آپ کو دنیا کی خوش نصیب عورت سمجھتی ہیں کہ انہیں ڈینیل جیسا جیون ساتھی ملا

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ