ہیڈلائنز


دیپیکا سینسر بورڈ کے رویے سے پریشان

Written by | روزنامہ بشارت

بالی وڈ کی اداکارہ دیپکا پاڈوکون اپنی نئی فلم ’فائنڈنگ فینی‘ کے حوالے سے سینسر بورڈ کے رویے سے کافی حیران ہیں۔

دراصل فلم میں دیپکا کا ایک ڈائیلاگ ہے: ’آئی ایم ورجن‘ یعنی میں کنواری ہوں۔ اس پر بھارتی سینسر بورڈ کواعتراض تھا اور اسے ابتدا میں فلم سے ہٹانے کے لیے کہا گیا تھا۔

لیکن دیپکا اب اس بات سے خوش ہیں کہ فلم سے مکالمہ ہٹایا نہیں گیا اور اعتراض کے باوجود وہ موجود ہے۔ دیپکا کہتی ہیں: ’میں میڈیا کی شکرگزار ہوں جس نے اس معاملے میں بار بار سوال پوچھ کر آگہی پیدا کی۔ بالآخر سینسر بورڈ کی سمجھ میں آیا کہ اس میں کچھ بھی غلط نہیں ہے۔‘ فلم ’فائنڈنگ فینی‘ میں انھوں نے پنکج کپور، نصیر الدین شاہ اور ڈمپل كپاڈیہ جیسے فنکاروں کے ساتھ کام کیا ہے۔ انھوں نے کہا: ’میں ان فنکاروں کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کو یادگار مانتی  اداکارہ ڈمپل کپاڈیہ کے ساتھ اس سے پہلے وہ فلم ’ کاک ٹیل‘ میں بھی کام کر چکی ہیں۔ ان کے بارے میں دیپکا کہتی ہیں: ’ڈمپل جی میرا بہت خیال رکھتی ہیں۔ مجھے اکثر کھانے پر بلاتی رہتی ہیں۔‘ دپیکا کہتی ہیں: ’ڈمپل کی زندگی میں اتنا کچھ گزر چکا ہے اس کے باوجود وہ بے حد مضبوط خاتون ہیں۔ ان سے زندگی گزارنے کی ترغیب ملتی ہے۔‘ فلم ’فائنڈگ فینی‘ کے ڈائریکٹر ہومی ادجانيا ہیں اور اس میں ہیروئین دیپکا پاڈوکون کے ہیرو ارجن کپور کے ساتھ نیم عریاں کپڑوں میں کچھ مناظر بھی ہیں۔ دیپکا اس بات کو تسلیم کرتی ہیں کہ اس طرح کی فلم کے لیے ’بولڈنیس‘ ضروری ہوتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ