ہیڈلائنز


انٹرٹینمنٹ کی کوئی سرحد نہیں ہوتی,پاکستان آنے کو ترس رہا ہوں، انیل کپور

Written by | روزنامہ بشارت

ممبئی: بولی وڈ کے معروف اداکار انیل کپور کا کہنا ہے کہ انٹرٹینمنٹ کی کوئی سرحد نہیں ہوتی اور وہ بے صبری سے پاکستان آنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ بولی وڈ میں اپنی کامیاب فلموں سے جگہ بنانے والے انیل کپور ہولی وڈ میں بھی کام کرچکے ہیں اور اب وہ پاکستان میں کام کرنے کے خواہشمند ہیں۔

59 سالہ اداکار کا کہنا تھا کہ انہیں بے حد خوشی ہوتی ہے جب یہ معلوم ہوتا ہے کہ پاکستان میں لوگ ان کے کام اور فلموں کو پسند کرتے ہیں۔

انیل کپور نے پاکستان آنے کی جستجو ظاہر کرتے ہوئے کہا ’میں ہمیشہ سے پاکستان آنا چاہتا ہوں اور اگر مجھے وہاں بلایا جائے گا تو میں ضرور آؤں گا‘۔

انہوں نے پاکستان میں رہنے والوں کا اپنے کام کو پسند کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا۔

انیل کپور نے مزید کہا، ’ہمارا تو کام ہی لوگوں کو محظوظ کرنا ہے پھر چاہے وہ پاکستان ہو یا ہندوستان‘۔

انیل کپور کا دونوں ممالک کی فلم پروڈکشن کمپنیز کو مشورہ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ہندوستان اور پاکستان کو مشترکہ پروڈکشنز کرنی چاہئیں اور سنسر بورڈ کو بھی آزاد خیال ہونا چاہیے۔

اگر کام کے حوالے سے بات کی جائے تو انیل کپور اس وقت اپنے ڈرامے ’24‘ میں مصروف ہیں۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ