ہیڈلائنز


بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور نے اپنی خوبصورت جلد اور تر تازہ چہرے کے پیچھے چھپے راز کو کھول دیا

Written by | روزنامہ بشارت

بھارتی اداکارہ شردھا کپور نے اپنی پھیکی ،بے جان اور بے رونق چہرے کو اجلا ،شفاف ،اور چمکدار بنانے کا راز کھول دیا،اُن کا کہنا ہے کہ شدید گرمی میں مسلسل کئی گھنٹوں تک کام کرنے کی وجہ سے ان توجلد کا رنگ پھیکا پڑ گیا تھا اور اس وجہ سے اسے دوبارہ تروتازہ اور شفاف بنانے کے لئے انہوں نے اپنی روز مرہ کی غذا میں سٹرابری اور آڑو کو شامل کیا ہے ، جس سے ان کی جلد پھر سے چمکدار ہو گئی اور اجلی ہو گئی ہے ۔

بھارتی نجی چینل ’’اے بی پی نیوز‘‘ کے مطابق شردھا کپور کا کہنا تھا کہ ایک اداکارہ ہونے کے ناطے مجھے کئی گھنٹوں تک کام کرنا پڑتا ہے، جس کی وجہ سے میری جلد روکھی ہو گئی تھی ، میں نے دیکھا کہ مسلسل کام کرنے کی وجہ سے میر ے چہرے کا رنگ بھی کافی مدھم پڑ گیا اور اس لیے میں نے اپنی روز مرہ خوراک میں سٹرابر ی اور آرڑو کو شامل کیا۔شردھا کپور نے دعوی کیا کہ ان دو پھلوں کو اپنی غذا کا حصہ بنانے سے میری جلد کو نمی ملے گی اور یہ موسم گرما میں جلد کی حفاظت کے لئے کافی فائدہ مند ثابت ہوتا ہے ،انہوں نے کہا کہ میری شفاف اور تر تازہ جلد کا راز بھی سٹرابری اور آرڑو کو باقاعدہ کھانے میں مضمر ہے

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ