ہیڈلائنز


سندھ ہائیکورٹ نے ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم سنا دیا

Written by | روزنامہ بشارت

کراچی : سندھ ہائیکورٹ نے ماڈل ایان علی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ ( ای سی ایل) سے نکالنے کا حکم سنا دیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیدیا ہے جبکہ فیصلے کیخلاف وفاقی حکومت کو اپیل کیلے سات دن کی مہلت دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے اس سے قبل بھی ایا ن علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا تھا مگر اس کے باوجود ان کا نام نہیں نکالا گیا تھا جس پر ایان علی نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی تاہم آج عدالت نے دوبارہ ایان علی کو ملک سے باہر جانے کی اجازت دیدی ہے ۔فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کو اگر اس فیصلے پر کوئی اعتراض ہے تو سات دن کے اند ر سپریم کورٹ سے رجوع کر سکتی ہے

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ