ہیڈلائنز


اداکارہ سوناکشی سنہا فلم’’نور‘‘ میں صحافی کے روپ میں نظر آئیں گی

Written by | روزنامہ بشارت
ممبئی :  بھارتی اداکارہ سوناکشی سنہاکراچی کی معروف فری لانس صحافی صبا امتیاز کے لکھے ناول ’’کراچی یو آر کلنگ می‘‘پر بننے والی فلم’’نور‘‘ میں صحافی کے روپ میں نظر آئیں گی ۔ بھارتی نجی چینل ’’اے بی پی نیوز‘‘ کے مطابق پاکستانی فری لانس خاتون صحافی اور سوشل ورکر صبا امتیاز کے لکھے گئے ناول ’’کراچی یو آر کلنگ می‘‘ پر بھارت کے مشہور فلمساز بھوشن کمار اور وکرم ملہوترا نے فلم بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں بالی ووڈ کی چلبلی اداکارہ سوناکشی سنہا ایک رپورٹر کے مرکزی کردار میں نظر آئیں گی ۔صبا امتیاز نے 2014ء میں ’’کراچی یو آر کلنگ می‘‘نامی ناول لکھا ہے ،ناول کی کہانی کراچی میں رہنے والی 20سالہ رپورٹر عائشہ خان کی نجی اور پروفیشنل زندگی پر مبنی تھا ،عائشہ خان کی زندگی پر مبنی ناول میں کامیڈی ،رومانٹک اور جرائم کو بڑی خوبصورتی کے ساتھ یکجا کیا گیا ہے ۔اب بھارتی فلمساز وکرم ملہوترا اور بھوشن کمار نے صبا امتیاز کے ناول پر فلم’’نور ‘‘ بنانے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں ۔دوسری طرف صبا امتیاز نے اپنے ناول پر بننے والی بھارتی فلم پر خوشی کا اظہار کیا ہے ،انہوں نے مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹویٹر  پر بھارتی اداکارہ سوناکشی سنہا اور فلم ’’نور‘‘کے حوالے سے کئی تصاویر بھی شیئر کیں ہیں

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ