ہیڈلائنز


ذاتی زندگی کے بارے میں کھلے عام بات کرنا پسند نہیں کرتی،نیلم منیر

Written by | روزنامہ بشارت

معروف اداکارہ و ماڈل نیلم منیرنے کہا کہ وہ اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں کھلے عام بات کرنا پسند نہیں کرتی ہیں۔ نیلم منیر نے کہا کہ وہ اپنی ذاتی زندگی کو خود تک ہی محدود رکھنا پسند کرتی ہیں انھوں نے کہا کہ وہ میڈیا کی بھی شوبز سٹارز کی ذاتی زندگی میں مداخلت کی سخت مخالف ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ سرا سر غلط اقدام ہے جسے وہ قطعی برداشت نہیں کرتی وہ میڈیا پر آکر ان کے حوالے سے سخت ردعمل کا اظہار کرے کیونکہ یہ میڈیا کا کام نہیں ہے کہ وہ فنکاروں کی ذاتی زندگی میں مداخلت کرے۔ اداکارہ نے کہا کہ وہ اپنے اگلے فلمی پراجیکٹ کا جلد ہی اعلان کریں گی۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ