ہیڈلائنز


سونم کپورکنگ خان کے ساتھ کام کرنے کے لئے پر تولنے لگی

Written by | روزنامہ بشارت

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سونم کپورحال ہی میں فرانس کے کانز فیسٹول میں جلوے بکھیر چکی ہیں اوراب اداکارہ کنگ خان کے ساتھ فلم میں کام کرنے کے لئے پر تولنے لگی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہدایت کار آنند ایل رائے کی نئی آنے والی فلم کے لیے اداکار شاہ رخ خان اوراداکارہ عالیہ بھٹ کے نام لیے جارہے ہیں جب کہ اسی فلم میں کام کے حوالے سے اداکارہ سونم کپورکا کہنا تھا کہ اگرانہیں کنگ خان کے ساتھ کام کا موقع ملے تو انہیں بہت اچھا لگے گا۔

فلمی حلقوں کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان کے ساتھ اداکارہ عالیہ بھٹ کی جوڑی اسکرین پر کچھ نیا کرنے جارہی ہے جس کے بعد سونم کپور کی خواہش صرف خواہش ہی لگتی ہے تاہم اس حوالے سے اداکارہ نے بھی تصدیق کی ہے کہ انہیں تاحال ہدایت کار کی جانب سے پیشکش نہیں کی گئی اور اگرانہیں موقع دیا گیا تو وہ ضرور شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنا پسند کریں گی۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان ان دنوں اپنی نئی آنے والی “رئیس” سمیت دیگر فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ