ہیڈلائنز


برطانوی گلوکارہ تانیہ ویلز پاکستان میں پرفارم کرینے کیلئے تیار

Written by | روزنامہ بشارت

کراچی: ممتاز برطانوی گلوکارہ تانیہ ویلز کا کہنا ہے کہ انکے لئے پاکستان میں فن کا مظاہرہ کرنا اعزاز کی بات ہے اور وہ جلد اس مقصد کے حصول کیلئے پاکستان آنے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ گلوکارہ نے حال ہی میں کراچی پریس کلب میں لندن سے براہ راست ویڈیو لنک کے زریعے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ دورہ پاکستان کے دوران برٹش ایشین کلچر (یو کے) اور ایشین پرفارمنگ آرٹ کراچی کے مشترکہ پروگراموں میں حصہ لیں گی۔ انھوں نے بتایا کہ میں نے بھارت سے موسیقی کی تعلیم حا صل کی اور میں پاکستانی گلوکاروں مہد ی حسن، عابدہ پروین، غلام علی، نصرت فتح علی خان سے بہت متاثر ہوں۔ علا وہ ازیں انھوں نے کہا کہ وہ رواں سال اگست میں کراچی، اسلام آباد اور لاہور میں فن کا مظاہرہ کریں گی 

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ