ہیڈلائنز


ایشوریا رائے نے جامنی رنگ کی لپ سٹک لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کے لئے لگائی جو مناسب نہیں تھا :سونم کپور

Written by | روزنامہ بشارت

ممبئی:  سابقہ عالمی ملکہ حسن اور بھارتی فلموں کی سپر سٹار ایشوریا رائے نے گذشتہ ہفتے ’’کانز فلم فیسٹول ‘‘ کے موقع پر اپنے خوبصورت ہونٹوں پر جامنی رنگ کی’’ لپ سٹک‘‘لگا کر میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں ۔

بعض حلقے43سالہ ایشوریا رائے کے اس عمل کا مذاق اڑا رہے ہیں جبکہ بعض سابق ملکہ حسن کے اس عمل کی داد دے رہے ہیں ،ایسے میں ایشوریا رائے نے کہا ہے کہ ’’کانز فلم فیسٹیول ‘‘میں انہوں نے اپنے کاسمیٹک براینڈکے کہنے پر ’’پرپل لپ سٹک‘‘ استعمال کی جبکہ کانز فلم فیسٹیول میں شامل ہونے والی ایک اور چلبلی اداکارہ سونم کپور کا کہنا ہے کہ ایشوریا رائے نے ’’پرپل لپ سٹک ‘‘کا استعمال خبروں میں آنے اور لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کے لئے کیا تھا ،انہیں خوش ہونا چاہئے کہ ایشوریا رائے جو چاہتی تھی اس کو حاصل ہو گیا ہے اور مجھے لگتا ہے کہ یہ بہت اچھا طریقہ ہے ۔سونم کپور کا کہنا تھا کہ ایشوریا رائے گذشتہ پندرہ سال سے ’’کانز فلم فیسٹیول ‘‘ میں شامل ہو رہی ہیں لیکن پندرویں سال میں لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کے لئے ایسا کرنا مناسب نہیں ،ویسے ہی وہ وہاں ہر ایک کی توجہ کا مرکز تھیں ۔

انہوں نے کہا کہ انہیں یہ رنگ پسند آیا اور ایشوریہ نے اسے '' ایک اعتماد '' کے ساتھ لگایا،جب سونم سے پوچھا گیا کہ کیا وہ ایسا کوئی شیڈ کبھی لگائیں گی؟ تو انہوں نے کہا میں پہلے ہی جامنی لپ سٹک لگا چکی ہوں،میں نے ایک شوٹنگ کے لئے سیاہ رنگ کی لپ سٹک بھی لگائی تھی۔واضح رہے کہ ’’کانز فلم فیسٹیول ‘‘کے سرخ قالین پر سونم کپورنے سفید رنگ کا لمبا گاؤن پہنا ،اس کا بھی کافی چرچا ہوا اور بعض لوگوں نے سونم کے لباس پر بھی تنقید کی ،لیکن اس تنقید سے متاثر ہوئے بغیر سونم کپور کا کہنا تھا کہ ایک یا دو لوگ تھے، جنہوں نے میرے لباس کا مذاق بنایا لیکن مجھے لگتا ہے کہ یہ میرا سب سے زیادہ شاندار لک تھا، میں کسی بھی چیز کو دل پر لینے میں یقین نہیں رکھتی،میں اپنے لئے تیار ہوتی ہوں اور خوبصورت نظر آتی ہوں۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ