ہیڈلائنز


سلمان کے ساتھ میری کافی یادیں وابستہ ہیں جو میں کبھی نہیں بھول سکتی، انوشکا شرما

Written by | روزنامہ بشارت

بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما جو سلمان خان کے ہمراہ فلم 'سلطان' میں ایک ریسلر کا کردار کرتی نظر آئیں گی، کا کہنا ہے کہ فلم کے حوالے سے انھیں سب سے زیادہ خوف یہی تھا کہ وہ پہلوان نظر نہیں آتیں۔ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق فلم کے ٹریلر لانچ کے موقع پر انوشکا کا کہنا تھا 'میں بہت پریشان تھی، ہمارے ذہن میں پہلوانوں کا تصور ہمیشہ سے ذرا مختلف ہوتا ہے اور میں پروڈیوسر ادتیہ چوپڑا سے اکثر سوال کرتی تھی کہ آخر مجھے پہلوان بنانے کا خیال انہیں کیسے آیا'۔انوشکا کا مزید کہنا تھا 'لیکن جب میں نے اس حوالے سے ریسرچ کی تو مجھے معلوم ہوا کہ دنیا میں ایسے بہت سے ریسلر ہیں جو میری طرح نظر آتے ہیں، پھر میں نے ریسلنگ سیکھی اور مجھے خوشی ہے کہ میں فلم میں یہ کر پائی ہوں'۔ واضح رہے کہ انوشکا شرما اپنے کیرئیر میں پہلی مرتبہ سلمان خان کے ہمراہ کام کرنے جارہی ہیں، اس حوالے سے اداکارہ کا کہنا تھا کہ فلم میں ان کی سلمان کے ساتھ آن اسکرین کیمسٹری کافی مختلف ہے، یہ فلم دو پہلوانوں کے بارے میں ہے اور فلم کا فوکس اس بات پر ہے کہ وہ زندگی میں آنے والی مشکلات کا سامنا کیسے کریں گے

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ