ہیڈلائنز


بانڈ گرل نہیں خود” جیمز بانڈ007“ بننا چاہتی ہوں : پریانکا چوپڑا

Written by | روزنامہ بشارت

لاس اینجلس: معروف بولی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا آجکل ہالی ووڈ انڈسٹری میں کامیابیاں اپنے نام کرنے میں مصروف ہیں ۔کہا جا رہا ہے پریانکا چوپڑا کو شہرہ آفاق ہالی ووڈ فلم فرنچائز ”جیمز بانڈ007“کی نئی آنے والی فلم میں بانڈ گرل کے کردار کیلئے پیشکش ہوئی ہے ۔تاہم اداکارہ نے حال ہی میں کمپلیکس میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وہ بانڈ گرل نہیں بلکہ خود ”جیمز بانڈ007“ میں دلچسپی رکھتی ہیں ۔واضح رہے جیمزبانڈ 007فلم فرنچائز کی اب تک24فلمیں نمائش کیلئے پیش کی جا چکی ہیں تاہم حالیہ فلموں میں مرکزی کردار اداکر نے والے ہالی ووڈ سٹار ڈینیئل گریگ نے فرنچائز کی نئی فلم میں اداکاری کی پیشکش ٹھکرا دی ہے ۔یاد رہے پریانکا چوپڑا آجکل پہلی امریکی ٹیلی ویژن سیریز کوانٹکو کی عکسبندی کے ساتھ پہلی ہالی ووڈ فلم ”بے واچ“ کی شوٹنگ میں بھی مصروف ہیں۔ 

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ