ہیڈلائنز


انجلینا جولی پروفیسر بن گئیں ، لندن سکول آف اکنامکس کے طلباءکو تعلیم دیں گی

Written by | روزنامہ بشارت

لندن: معروف ہالی ووڈ اداکارہ اور اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی کی سفیر انجلینا جولی اب لندن سکول آف اکنامکس میں پروفیسر کے فرائض سرانجام دیں گی ۔ پیر کے روز یونیورسٹی کی جانب سے مذکورہ خبر کی تصدیق کی گئی ۔ تصدیقی نوٹ میں ا س بات کا اعلان کیا گیا کہ اداکارہ دیگر چار ویزیٹنگ پروفیسر ز کے ہمراہ خواتین، سلامتی اور امن جیسے موضوعات پر لیکچر دیں گی۔ اداکارہ نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اس ماسٹر پروگرام سے بے حد متاثر ہوئیں ہیں یہی وجہ ہے کہ انھوں نے خواتین کے حقوق کے حوالے اپنے خیالات کا اظہار کرنے کیلئے لیکچر دینے کی حامی بھری ہے ۔اداکارہ نے امید ظاہر کی انکے اس ابتدائی عمل کی دیکھا دیکھی لازماً ملک کے دیگر تعلیمی ادارے بھی اس قسم کے پروگرامز کا انعقاد کریں گے ۔واضح رہے اداکارہ پناہ گزینوں کی مدد کے ساتھ خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کے حوالے سے بھی مہم جوئی میں مصروف ہیں تاکہ خواتین کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ