ہیڈلائنز


بشریٰ انصاری کی بیٹی کا ماڈلنگ میں صلاحیتیں دکھانے کا فیصلہ

Written by | روزنامہ بشارت

کراچی : لیجنڈ اداکارہ بشریٰ انصاری کی بیٹی میرا انصاری نے اداکاری کے بجائے ماڈلنگ کے شعبے میں اپنی صلاحیتیں دکھانے کا فیصلہ کر لیا وہ اس شعبے میں مصروفیات سے وقت نکال کرفیشن انڈسٹری میں سرگرم ہونے لگی ہیں۔ معروف فیشن ڈیزائنر فرح طالب عزیز نے عید کلیکشنز کیلئے ان کو برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر منتخب کرلیا ، انہوں نے گزشتہ روز تشہیری مہم کیلئے فوٹو سیشن کرایا اور اشتہاری فلم بھی شوٹ کروائی جس میں انکا ساتھ ماڈل کومل عزیز خان نے دیا ، ان ملبوسات کو عوام تک پہنچانے کیلئے فرح طالب عزیز نے کرا چی سٹوڈیو سے نمائش کا آغاز کرنے کی تیاریاں کی ہیں جس کا آغاز 28 مئی سے ہوگا اس کے علاوہ د بئی میں بھی نمائش کی جائیگی بعدازاں 17 جون سے لاہور، 20 جون سے اسلام آباد میں نمائش کا اہتمام کیا جائیگا۔ ماڈل میراانصاری کا کہنا ہے کہ اداکاری میں والدہ اور ڈرامہ پروڈکشنز میں والد کا کام کسی سے پوشیدہ نہیں لیکن میں ماڈلنگ میں اپنی صلاحیتوں کی بنا پر آگے آنا چاہتی ہوں۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ