ہیڈلائنز


سری لنکن حسینہ کے شادی شدہ بحرینی شہزادے کےساتھ خفیہ تعلقات سے پردہ اٹھ گیا

Written by | روزنامہ بشارت

دوبئی: حال ہی میں بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کے سابق بوائے فرینڈ بحرین کے شادی شدہ شہزادہ شیخ حسن بن رشید الخلیفہ کےساتھ پرانا معاشقہ بحال کرنے کی افواہیں گردش کررہی تھیں ۔ جیکولین کے بالی ووڈ میں قدم رکھنے کے دورمیں بھی متعدد مرتبہ تتلی اور بھنورے کو اکٹھے منڈلاتے دیکھاگیا تھا۔ جمعرات کو ایک بھارتی اخبار سے انٹرویو کے دوران جب صحافی نے اس معاشقے سے متعلق سوال کیا کہ تواداکارہ نے تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ ہم دونوں کے درمیان بچپن میں تعلقات تھے لیکن اب ہر ایک اپنی اپنی زندگی جی رہاہے ۔ اداکارہ نے کہاکہ شیخ حسن اب شادی شدہ ہیں اس لیے ان سے تعلقات کی کوئی حیثیت نہیں رہی ۔ واضح رہے کہ جیکولین اور ارجن کپور کے درمیان بھی خفیہ معاشقے کا انکشاف ہوا تھا تاہم دونوں فلم شخصیات نے ان افواہوں کی تردید کردی۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ