ہیڈلائنز


جلسے میں کسی سازش کے تحت نہیں عمران خان سے ملنے ، تحفہ دینے اور شادی کی پیشکش کےلئے گئی تھی:عینی خان

Written by | روزنامہ بشارت

پشاور: ماڈل عینی خان نے کہا ہے کہ کسی سازش کے تحت جلسے میں نہیں گئی تھی ،عمران خان سے ملنے ، ان کو تحفہ دینے اور شادی کی پیشکش کرنے کے لئے گئی تھی۔جیونیوز کے مطابق عینی خان نے مزید کہا کہ آیندہ بھی عمران خان کے جلسوں میں جاو¿ں گی،عمران خان کی بہت بڑی مداح بن چکی ہوں ، جلسے میں صرف عمران خان کی وجہ سے گئی تھی 

انہوں نے کہا کہ اگر ایسا سلوک کیا جائے گا تو کوئی کارکن جلسے میں نہیں جائے گا,تحریک انصاف کے کارکنوں نے مجھ سے بدتمیزی کی، معلوم نہیں تھا کہ پی ٹی آئی میں بعض درندے بھی ہو سکتے ہیں۔

عینی خان نے مزید کہا کہ عمران خان تو کہتے تھے صوبائی پولیس اچھی ہوگئی ہے، مجھ سے بدتمیزی کے بعد پولیس نے کوئی رابطہ نہیں کیا۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ