ہیڈلائنز


اداکارہ نرگس فخری اودے چوپڑا کی جانب سے شادی سے انکار پر بھارت چھوڑ کر امریکا چلی گئیں

Written by | روزنامہ بشارت

ممبئی: بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ نرگس فخری اپنے محبوب اور یش راج فلمز کے بانی یش چوپڑا کے بیٹے اودے چوپڑا کی جانب سے شادی سے انکار پر بھارت چھوڑ کر امریکا چلی گئیں۔

امریکی ماڈل گرل نرگس فخری نے بھارتی فلم نگری میں کیرئیر کا آغاز 2011 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’روک اسٹار‘‘ سے کیا جس میں ان کی اداکاری کو سراہا گیا جب کہ اداکارہ نرگس فخری کے کئی معاشقے زبان زد عام رہے ہیں جس میں ان کا یش راج فلمز کے بانی کے بیٹے اودے چوپڑا سے معاشقہ سب سے زیادہ خبروں کی زینت بنا رہا ہے تاہم اب اپنے معاشقے میں ناکامی پر اداکارہ نے بھارت چھوڑ دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نرگس فخری نے اداکار اودے چوپڑا کی جانب سے شادی سے انکار پر دلبرداشتہ ہوکر بھارت چھوڑ دیا اور نیویارک چلی گئی ہیں جب کہ ان کے محبوب اودے کی جانب سے شادی سے انکار پر اداکارہ کو شدید ذہنی صدمہ پہنچا ہے جس کے بعد انہوں نے اپنی فلم ’’اظہر‘‘ کی تشہیری مہم میں بھی حصہ لینے سے انکار کردیا تھا تاہم اداکارہ گزشتہ دنوں خاموشی کے ساتھ نیویارک چلی گئی ہیں جس کے باعث ان کی کئی فلموں کی شوٹنگ بھی روک دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ نرگس فخری اپنی فلموں’’ہاؤس فل تھری‘‘ اور ’’ڈشوم‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھیں۔

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ